وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت

ایبٹ آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایبٹ آباد میں شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کی رہائش  پر  گئے اور شہید کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی  کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان  و سیفران انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، رکن قومی اسمبلی سردار محمد یوسف، مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضی جاوید عباسی ، چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے شہید کی بیٹی اور بیٹے  کو پیار  کیا اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے شہید کے والد کو گلے لگا کر حوصلہ اور دلاسہ دیااور شہدا پیکیج کے تحت شہید کی بیوہ اور بچوں کیلئے   امدادی  چیک انہیں پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ امدادی رقم آ پ کے شہید بیٹے کی عظیم قربانی کا نعم البدل نہیں ہو سکتی لیکن شہید بیوہ اور بچوں کیلئے حکومت جو کچھ بھی کر سکتی ہے، کرے گی، ان کی تعلیم اور علاج کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی