راولپنڈی۔شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کیدرمیان شدیدفائرنگ کاتبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کیتبادلے میں6 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردعلاقے میں فورسزپرحملوں اورشہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ علاقے سے دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔