وزیراعظم سے گندم درآمد سکینڈل کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے گندم درآمد سکینڈل کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے ملاقات کی ہے،

وزیراعظم نے نگران حکومت میں گندم کی درآمد کی شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نے دستیاب ریکارڈ اور دستاویزات کو سامنے رکھ کر سفارشات مرتب کرنے اور سیکرٹری کابینہ کو پیر تک حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ذمہ داروں کا واضح تعین کریں، کوئی لگی لپٹی مت رکھیں۔