سپیکرقومی اسمبلی نے شجر کاری مہم کی مناسبت سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کاپودا لگا دیا

اسلام آباد (صباح نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کی مناسبت سے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا۔ اس موقع پر سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ کرہ ارض کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینا ضروری ہے، درخت ہماری زندگی کو فضائی آلودگی سے بچاتے ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جانے چاہئیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہے۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور معاشی و سیاسی استحکام کے لئے دعا کی۔