تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ سینیٹر سیدال خان ناصر

اسلام آباد (صباح نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے وفاقی وزیر قانون، پارلیمنٹیرینز سمیت  مختلف رہنماؤں  نے جمعہ کو  پارلمنٹ ہاؤس میں ملاقاتیں کیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر سیدال خان ناصر کو مبارک باد دیتے ہوئے  نیک تمناؤں کا اظہار  کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ  تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ملاقات کرنے والوں میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی، فائق جمالی، سینیٹر روبینہ قائمخانی، سینیٹر عمر گورگیج، سینیٹر دوستین ڈومکی شامل تھے۔