شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو بے گناہی اور نیب کو سیاہ داغ مبارک: سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد(صباح نیوز)سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو مہینوں قید میں رکھنے، پانچ سال عدالتوں میں گھسیٹنے اور میڈیا پر ان کی کردار کشی کرنے کے بعد آخر کار کہہ دیا کہ اس کے پاس ان کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں۔

سوشل میڈیا کی ایپ ‘ایکس’ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ کیا بے بنیاد ریفرنس بنانے والے عمران خان اور اس وقت کے چیئرمین نیب جاوید اقبال میں سے کوئی شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سے معافی مانگے گا؟  سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو بے گناہی اور نیب کو سیاہ داغ مبارک ہو۔۔