سرینگر:جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیردشمن قوتوں کو مسترد کر دیں۔
عمر عبداللہ نے مختلف علاقوںمیں عوامی اجتماعات سے خطا ب کے دوران کہا کہ ہمیں جمہوری حقوق کی بحالی ، اپنی شناخت اور وقار کے تحفظ کیلئے جدوجہد میں تیزی لانا ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت ہمیں سیاسی اورمعاشی غلامی کا سامنا ہے اور ہر ذی شعور کشمیری کا فرض ہے کہ اپنی ریاست کی حفاظت کرے۔