مقبوضہ کشمیر میں10 سال بعدستمبر 2024  میں  اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے


سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں10 سال بعدستمبر 2024  میں  اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے ۔

بھارتی  وزیر داخلہ امیت شاہ نے سری نگر میں اعلان کیا ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات ستمبر 2024  میں ہوں گے  بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں سبھی نشستوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی یاد رہے بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات میں جموں وکشمیر میں اپنا کوئی امیدوار سامنے نہیں لایا بی جے پی نے انتخابات2024 کے لیے انتخابی مہم شروع کر دی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حد بندی کے بعد ہندو کمیونٹی کے لیے اسمبلی نشستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور بی جے پی کو یقین ہے کہ اس دفعہ جموں کشمیر میں ہندو وزیر اعلی بنے گا۔

ادھر جموں وکشمیر میں الیکشن کمیشن حکام نے بھی کام شروع کر دیا ہے گزشتہ سال دسمبر میں سپریم کورٹ نے انتخابی کمیشن کو 30 ستمبر 2024 تک جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخاب کرانے کی ہدایت دی تھی۔ 2019 میں آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیاتھا۔مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کے نام سے دو مرکز کے زیر انتظام خطوں کی تشکیل ہوئی تھی اور اگر جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخاب جلد کرائے جاتے ہیں تو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد یہ پہلا انتخاب ہوگا۔ نئی حد بندی کے بعد جموں و کشمیر اسمبلی میں سیٹوں کی تعداد 83 سے بڑھ کر 90 ہو گئی ہے۔ امیت شاہ نے سرینگر کے اپنے دو روزہ دورے کے دورانپارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اس سال کے آخر میں ہونے والے انتخابات کی تیاری کریں۔ اہم بات یہ ہے کہ کشمیر میں حد بندی کے بعد اسمبلی میں اب 114 نشستیں ہیں جن میں 24  آزاد کشمیر کے لیے بھی  مختص ہیں   بقیہ 90 نشستیں میں 43 جموں میں اور 47 کشمیر میں ہیں۔