وزیراعظم نے گندم کی درآمد کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی درآمد کے معاملے پر  انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں گندم کے ذخائر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلی سطح کا  جائزہ اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے. یقینی بنایا جائے کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیر نہ ہو. گندم کی خریداری کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں. وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ کسانوں کو انکی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے. گزشتہ برس گندم کی درآمد کے حوالے سے وزارت قومی غذائی تحفظ سے استفسار. کیا گیا  کہ گزشتہ برس گندم کی اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات کی بنا پر لیا گیا.  وزیراعظم نے گندم کی درآمد کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی سیکرٹری کابینہ ڈویژن انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب، جام کمال خان، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضال اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.