لنڈیکوتل(صباح نیوز) پاک افغان بارڈر طورخم پیدل آمد و رفت کیلئے تین روز کے لئے بند کر دیا گیا۔طور خم بارڈر 19 مئی تک بند ہو گا، طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے بند رہے گا جبکہ بارڈر ایکسپورٹ، امپورٹ مال بردار گاڑیوں کے لئے کھلا رہے گا۔
حکام نے کہا کہ ایف آئی اے امیگریشن حکام اپنا سسٹم نئے دفاتر میں منتقل کررہے ہیں اس لئے بارڈر کو بند رکھا گیا ، پیر کے روز سے پاک افغان بارڈر مکمل طور پر کھل جائے گا۔