مظفرآباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے وفد نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے اور مسائل کے حل کے حوالے سے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیاوفد نے پاکستان کی معیشت کی بحالی اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے اٹھائے جا رہے اقدامات کے حوالے سے وزیر اعظم کی تعریف کی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے وفد کو آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت آپ اور کہا کہ اپنی بھرپور کوشش کریں کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف ملے پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں یہ کیسے ممکن تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ہمارے بہن اور بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں پاکستان کشمیر کاز کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہا ہے
پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گاملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے امور پر بھی گفتگو ہوئی وزیراعظم کی وفد کو آزاد جموں و کشمیر میں پارٹی کو مزید منظم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام سے اپنے روابط میں مزید بہتری لائیں