اسپیکر سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (صباح نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق   نے شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔متحدہ عرب امارات کی قیادت اور شیخ طہنون محمد بن النہیان کے خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہاراور مرحوم شیخ طہنون محمد بن النہیان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی اللہ تعالی سے مرحوم  شیخ طہنون محمد بن النہیان کے لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ہے ۔