مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کراچی میں عوامی اسمبلی

کراچی (صباح نیوز) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کراچی میں عوامی اسمبلی لگ گئی ۔ انتخابی دھاندلی کے  خلاف بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ ۔ حکومت اور پیپلزپارٹی قیادت کے  خلاف پارٹی قیادت کی سخت تقاریر۔مولانا فضل الرحمان  ، مولانا عبدالغفورحیدری ۔راشد سومرودیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ۔جلسہ گاہ میں عوام کا جم غفیر تھا  عوامی اسمبلی سندھ  کے عنوان سے جلسہ  منعقد ہوا جے یو آئی کا جلسہ مزار قائد کے سامنے کوریڈور تھری پر ہوا۔اگلی عوامی اسمبلی 9مئی کو پشاور میں ہوگی ۔