سی ڈی اے کا جماعت اسلامی کے استقبالیہ بینرز اتارنا قابل مذمت ہے ۔ نصر اللہ رندھاوا

اسلام آباد (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی نصر اللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ  سی ڈی اے نے شہر بھر سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے لئے لگائے گئے استقبالیہ بینرز اتار دیے۔چار مئی کو اسلام آباد میں حافظ نعیم الرحمن کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد ہو گا ۔

 اپنے بیان  میں انھوں نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کا جماعت اسلامی کے استقبالیہ بینرز اتارنا قابل مذمت ہے ۔جماعت اسلامی کے کارکنان کے صبر کو نہ آزمایا جائے ۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آبادنے مزید کہا ہے کہ  انتظامیہ اور سی ڈی اے کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ بینر اتارنے سے گریز کریں۔جماعت اسلامی کے لگائے گئے بینر اتارنا فسطائیت کی بدترین مثال ہے۔انتظامیہ جماعت اسلامی کے استقبالیہ پروگرام میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔۔