راولپنڈی ،خاتون کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش


 راولپنڈی (صباح نیوز) راولپنڈی میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی۔

ڈی ایچ کیو راولپنڈی ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے چار لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں ،تمام بچے صحت مند ہیں اورماں بھی ٹھیک ہے۔بچوں کے والد نے کہا کہ میں انتہائی خوش ہوںکہ اللہ نے مجھے ایک ہی دفعہ چھ بچوں سے نوازا ہے، میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں ، چھ بچے آپریشن کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں ابھی ہسپتال میں داخل ہیں ۔