بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع


لاہور(صباح نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی ، بانی پی ٹی آئی کے جو نیئر وکلا کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے۔بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک پر ایک بار بھی حاضری مکمل نہیں ہوئی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں چھبیس اپریل تک توسیع کی اور بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا۔