کراچی (صباح نیوز)پاکستان اور امریکا کی بحری افواج کے درمیان کراچی میں انسپائرڈ یونین مشق کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق 3 روزہ مشق میں یو ایس میرین کور، کوسٹ گارڈز، ڈائیونگ، لیگل اور نیول کنسٹرکشن فورس نے شرکت کی۔ سول افیئرز اور میڈیکل ٹیمیں بھی مشق کا حصہ تھیں۔امریکی بحریہ کے کمانڈر سی ٹی ایف ففٹی ٹو نے کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کوسٹ سے ملاقات بھی کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق انسپائرڈ یونین دوہزار چوبیس دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کی مظہر ہے۔