طوفانی بارشیں، پاکستان نے یو اے ای کیلئے فضائی آپریشن معطل کر دیا


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں  کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات کے لئے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے سفری ہدایات جاری کر دیں۔ متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں  اور خراب موسمی صورتحال کے باعث دبئی اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن شدید متاثر ہیں۔

پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کی فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گا ،قومی ایئر لائن کی کچھ پروازوں کو خراب موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے ،صورتحال بہترہوتی ہی پی آئی اے اپنا فضائی آپریشن کا فی الفور آغاز کر دے گا۔