سونے کی قیمت میں 900روپے فی تولہ کمی


کراچی (صباح نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں  900روپے فی تولہ کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھا ئو بھی 771 روپے کم ہوکر 2 لاکھ6 ہزار 619 روپے کا ہوگیا ۔ ۔