میانمار میں زیرحراست رہنما آنگ سان سوچی کو جیل سے باہر منتقل کردیا گیا


نیپیدو (صباح نیوز)میانمار میں زیرحراست رہنما آنگ سان سوچی کو دارالحکومت نیپیدو کی ایک جیل سے باہر منتقل کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوج نے معزول اور زیرحراست رہنما آنگ سان سوچی کو دارالحکومت نیپیدو کی ایک جیل سے باہر منتقل کردیا ۔

یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کہاں لے جایا گیا ۔فوج کے ترجمان نے دعوی ٰکیا ہے کہ وہ عمر رسیدہ افراد کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صرف 78 سالہ آنگ سان سوچی کے لیے ہی نہیں بلکہ ان لوگوں کے لیے بھی ہے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔آنگ سان سوچی 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد سے حراست میں ہیں۔ اِس جمہوریت نواز شخصیت کو بدعنوانی اور دیگر الزامات میں سزا سنائی گئی ۔