دبئی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کیلئے الرٹ نوٹس جاری


دبئی (صباح نیوز)دبئی کے ایئرپورٹ نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کے لیے ایڈوائزری الرٹ نوٹس جاری کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایئر لائنز نے خبردار کیا ہے کہ بارش اور بھاری ٹریفک کی وجہ سے فلائٹ شیڈول میں تاخیر ہو سکتی ہے۔جن ایئر لائن نے ایڈوائزری الرٹ نوٹس جاری کئے  ہیں ان میں ایمرٹس ایئر لائن فلائی دبئی اتحاد ایئر لائن سرفہرست ہیں،دبئی ایئرپورٹ کے ترجمان نے اپنے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ جو مسافر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اور دبئی المخکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کر نیوالوں کو تنبیہ کی کہ وہ خراب موسم اور بارش کی صورتحال کے پیش نظر ایئرپورٹ پر پہنچنے کے لئے کچھ اضافی وقت رکھ کر سفر کریں، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون اور تھری جانے کے لئے دبئی میٹرو کا استعمال کریں۔ پبلک وہ نجی ٹرانسپورٹ کے پیش نظر اضافی وقت کے ساتھ ایئرپورٹ کی طرف سفر کریں۔

ایئرپورٹ حکام کی طرف سے مسافروں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی ایئر لائن کے ساتھ ساتھ اپنی فلائٹس کا سٹیٹس بھی چیک کریں ،خراب موسمی صورتحال اور بارش کی وجہ سے معمول سے پہلے ہوائی اڈے پر پہنچنے کی کوشش کریں۔