بلوچستان کی ترقی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔سینیٹر سیدال خان

اسلام آباد (صباح نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ  بلوچستان کی ترقی کے لئے  سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔  سے سابق ارکان سینیٹ ثنا  بلوچ اوررحمت اللہ کاکڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں   ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی۔ بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

ایسا لائحہ عمل اختیار کیاجائے جس سے نہ صرف صوبہ بلوچستان کی پسماندگی دور ہو گی بلکہ ان علاقوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بے شمار اقدام اٹھائے جائیں گے۔صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی جانب گامزن کیاجائے اورصوبے کے مسائل کے حل کے حوالے موثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے معاملات کو بہتر بنایا جائے گا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے اس صوبے کے مسائل کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے گا۔اللہ تعالی نے بلوچستان کو بہت سے نعمتوں سے نواز ہے۔ بلوچستان قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے اور اس کی عوام کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ سابق سینیٹر ز نے ایوان بالا کا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر سیدال خان کومبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے بھر پورتعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ ملک اور خاص طور پر صوبہ بلوچستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔