سینیٹر شیری رحمن سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر نامزد

اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلز پارٹی  کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا، چیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر شیری رحمن کو پارلیمانی لیڈر نامزدگی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  امید ہے کہ سینیٹر شیری رحمن ایوان بالا کی قانون سازی میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔ ہاؤس آف فیڈریشن کا ملکی مسائل پر پالیسی سازی میں اہم فورم ہے وہ  اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوامی مسائل کو اجاگر کرینگی،