ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،عبدالرشید ترابی


راولپنڈی (صباح نیوز)سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ تارکین وطن مسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر ہندوستان کے جنگی جرائم دنیا میں بے نقا ب کریں،ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،کشمیرکی آزادی ہندوستان کے اندر مزید کئی ریاستوں کی آزادی کا عنوان بنے گی تارکین وطن اچھی روایات منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد خطے میں سرمایہ کاری بھی کریںتاکہ روزگار کے مواقعے بھی میسر آئیں،حکومت آزاد کشمیر اور سیز کشمیریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ،یورپ میں پلنے بڑنے والے نوجوانوں کی دلچسپی کے مطابق حکومت پیکیج تیار کرے تاکہ ان کو آزاد کشمیر لایا جائے اور ان سے مناسب کام لیا جائے،میرپور ڈویثرن میں اورسیز کشمیریوں کے مسائل زہادہ ہیں ان کو حل کرنے کی ضرورت ہے

ان خیالات کااظہارانھوںنے برطانیہ سے آئے ہوئے بیرسٹر اسحاق بلوچ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،بیرسٹر اسحا ق بلوچ برطانیہ میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کررہے ہیں،بیرسٹر اسحاق بلوچ نے برطانیہ اور یورپ میں کام کے حوالے سے صائب تجاویز دیں

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہ کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کے مسائل کے حل پر فوکس کیا جائے تو نہ دونوں ہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں،آزاد خطے کے اندر پوٹنشل موجود ہے ،انسانی ذریعے کے ساتھ ساتھ صرف بہاتے دریائوں پر ٹربائن لگا کر بجلی پیدا کی جائے تو یہ خطہ یورپ سے ترقی میں آگے جاسکتاہے،بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتاہے اسی طرح معدنیات ہیں نیلم کے قیمتی پتھروں کو بروئے کار لایا جائے تو پاکستان سے بجٹ لینے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی

انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات ہیں اورسیز سرمایہ کاری سکتے ہیں مگر ان کو تحفظ دیا جائے اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے،عبدالرشید ترابی نے کہا مظفر آباد اور اسلام آباد کی حکومتیں اورسیز کشمیریوںکو باہم مربوط کرکے اہداف دیںتو ہندوستان کو دنیا میں بے نقاب کیا جاسکتاہے،یہ بہت بڑا اثاثہ ہیں ۔