لاہور(صباح نیوز)جمعتہ الوداع کے موقع پر پنجاب پولیس کی طرف سے صوبے بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات کی سکیورٹی پر 74 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور رضا کار تعینات کئے گئے ۔ 36 ہزار سے زائد
مساجد، 2179 امام بارگاہوں اور 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھرپورسکیورٹی فراہم کی گئی ۔اسی طرح حساس مساجد، امام بارگاہوں پر چیکنگ کے لیے 200 سے زائد واک تھرو گیٹ، 12 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز استعمال کئے گئے ۔ مساجد، عبادت گاہوں، مذہبی مقامات کے اطراف سرچ آپریشنز اور پٹرولنگ بڑھانے کی بھی ہدایت کی گئی ۔