مودی انسانیت کا قاتل ہے دنیا میں جہاں بھی جائے گا اس کا پیچھا کریںگے،فہیم کیانی


گلاسگو(صباح نیوز) تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہاہے کہ مودی انسانیت کا قاتل دنیا میں جہاں بھی جائے گا اس کا پیچھا کریںگے،نریندرمودی کے اقدامات سے پوری دنیا کاامن خطرے میں ہے،ہندو توا سوچ اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مودی خطرناک اقدمات کررہاہے،انسانیت سے محبت اور انسانی آزادیوںپریقین رکھنے والے مودی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،کشمیراقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کے قرارداددوں کے مطابق جائز جدوجہد کررہے ہیں

ان خیالات کااظہارانھوں نے مودی کی آمد پر مظاہرے میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جب تک کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق مل نہیں جاتا اس وقت تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،کشمیریوں سے ہندوستان کی قیادت نے ساری دنیا کے سامنے اقوام متحدہ میں عہد کیاتھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کاحق دے گی لیکن ہندوستان اپنے عہد سے منکر ہوگیاتو عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف کاروائی کرے

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو اقوام متحدہ کے چپٹر 7کے مطابق سزا ملنی چاہیے،ہندوستان اقوام متحدہ کے چارٹر کی دھجیاں آڑاہاہے،جنگی جرائم کامرتکب ہورہاہے،انسانی حقوق کی ساری تنظمیں چیخ رہی ہیں،عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔