حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد زون 13 کے تحت تکمیل قرآن پروگرام کا انعقاد

اسلام آباد(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد زون 13 کے تحت تکمیل قرآن کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی عفت سجاد نے قرآن کی آیات کی روشنی میں فریضہ اقامت دین سمجھاتے ہوئے کہا کہ دلوں کو بدلنے سے لے کر نظام کی تبدیلی تک ہم سب کو اپنا سفر جاری رکھنا ہے۔

انہوں نے مومنین کی صفات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کو سب سے زیادہ وہ لوگ محبوب ہیں جو اس کے راستے کی طرف بلانے والے ہیں۔ناظمہ زون 13 سمیرا ظہور نے فلسطین کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت پاکستان کے علاہ دوسرے ممالک میں بھی اقامت دین کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ قرآن کے پیغام کو سمجھ چکے ہیں،وہ عملا اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں