مقبوضہ کشمیر میں روایتی لباس پھیرن اور کانگڑی کا استعمال شروع


سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہونے سے سردی زور پکڑ رہی ہے ۔مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ۔

گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی میں ماہ گزشتہ کی 23 اور 24 تاریخ کو ہونے والی برف باری اور بارشوں سے سرما سے پہلے ہی سرما جیسی سردی محسوس کی جا رہی ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے لوگوں نے روایتی لباس پھیرن اور کانگڑی کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔