کراچی( صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے کہاہے کہ سیوغزامارچ کے شرکاء پرتشدد اورجماعت اسلامی کے رہنما سینٹر مشتاق احمد خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس اور سیکورٹی کے اہلکاروں کا رویہ شرمناک اور قابل مذمت ہے،حکومت فوری طور پر اس کا نوٹس لے سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے
انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ اسلام آباد کو قابض غاصب اور دہشتگرد ریاست اسرائیل کی نمک حلالی کرنے کی بجائے غیروں کی جنگ میںافغانستان میں کرائے کے قاتل کا کردار کے خمیازے سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ غزہ کے مظلوم عوام پر ہونے والے مظالم پر احتجاج کرنا کیا جرم ہے۔فلسطین میں جاری انسانیت سوزمظالم پرخاموشی تماشائی اورمظلوموں کے لیے آوازبلندکرنے والوں پرتشدد بے شرمی کی انتہا ہے یہ حکمران اللہ کو کیا جواب دیں گے ۔حکمران بھلے غیروں کے غلام بنے رہے مگرپاکستانی عوام کے دل اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔جماعت اسلامی فلسطین اور اہلیان غزہ کی حمایت اور ازرائیلی دہشتگردی کیخلاف اور عالم اسلام اور پاکستان کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے،امن،عدم تشدد، اور قانونی جدوجہد ہماری طاقت ہے،ہم اس طاقت کو مظلوم فلسطینیوں کیلئے اور ظالم کیخلاف استعمال کرینگے۔#