ژوب میں زلزلے کے جھٹکے،کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا


کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی ریکٹر سکیل پرشدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، شہری خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔زلزلہ پیما مرکز نے کوکہا کہ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر جبکہ مرکز ژوب سے 76 کلو میٹر مشرق میں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس میں زلزلے کی شدت 5.6 جبکہ گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔