شہید بے نظیر آباد ، ڈاہری برادری میں زمین کے تنازع پر تصادم ، 7 افراد جاں بحق


شہید بے نظیرآباد (صباح نیوز)ضلع شہید بے نظیر آباد کی تحصیل قاضی احمد میں زمین کے تنازع پر دوگروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قاضی احمد کے نواحی گاؤں میں ڈاہری برادری کے دوگروہوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 7 افراد قتل ہوگئے،پولیس کے مطابق ڈاہری برادری کے دوگروپوں میں زمین کے تنازع پرجھگڑا ہوا ،پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتا ل شاہ پور جہانیاں منتقل کردیا جبکہ افسوسناک واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا۔