لاہور، پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 7 ماہ قید ، 5 لاکھ روپے جرمانہ


لاہور (صباح نیوز)لاہور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 7 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے کہا کہ شوہر نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی، دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوہر نے دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی

ملزم نے مسلم فیملی لا آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی کی۔ عدالت نے کہا کہ ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر 7 ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے اور ملزم اگر 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔