بیجنگ (صباح نیوز)بیجنگ سرمائی اولمپکس انتظامی کمیٹی کے میڈیا آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر شو جی چھنگ نے کہا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے حوالے سے مرکزی میڈیا سنٹر فعال ہے ۔
انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے حوالے سے مرکزی میڈیا سنٹر فعال ہے اور24 گھنٹے فعال رہے گا جو دنیا بھر کے نامہ نگاروں کے لیے جامع خدمات فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اولمپک کھیلوں کے حوالے سے میڈیا کے تین اہم مقاصد ہیں۔ اول ، دنیا کو آپس میں جوڑنا اور سب کو اولمپک کھیلوں میں شریک کرنا۔ دوم ، اولمپک روح کی ترویج اور لوگوں کو امید دلانا ۔ تیسرا سب کو متحد کرتے ہوئے اولمپک روح کے تحت مل کر ایک بہتر دنیا کی تعمیر کرنا ہے۔