صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نیشنل لائبریری آف پاکستان کو کتابیں بطور تحفہ پیش

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نیشنل لائبریری آف پاکستان کو کتابیں بطور تحفہ پیش کر دی گئیں۔ صدر مملکت نے کتابیں نیشنل لائبریری آف پاکستان اور قومی ورثہ و ثقافت ورثہ ڈویژن کے نمائندوں کو پیش کیں۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اس موقع پر قوم میں کتب بینی کا کلچر فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے 5 سالہ دور میں نوجوانوں کی کتب بینی کیلئے حوصلہ افزائی کرتا آیا ہوں۔

صدر مملکت نے کہا کہ لائبریریاں لوگوں کی علم تک رسائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، طلبا ملک میں موجود لائبریریوں کی سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ لائبریریاں علم کے فروغ کے ساتھ نئے خیالات کے تبادلے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں، لائبریریز کی سہولت سے ہر عمر کے افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔