اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے میاں محمدشہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ملک کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف ایک محنتی اور ایماندار انسان ہیں اور وہ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بہتر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں ر کھیں گے۔ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ میاں محمد شہباز شریف کی بطور وزیراعظم پاکستان کامیابی وکامرانی انکی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔