پشاور (صباح نیوز)خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برفباری کے دوران مختلف حادثات کے دوران سات افراد جاں بحق اور16زخمی ہو گئے۔ بارش اور لینڈسلائیڈنگ سے 15گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور بند راستے کھولنے کے حوالہ سے بھی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو روز سے پشاور اوردیگر علاقوں میں وقفہ، وقفہ سے بارشوںکا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران مختلف حادثات میں سات افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 16افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں36ملی میٹر ریکار ڈ کی گئی ہے جبکہ مالم جبکہ میں 18انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔