حکومت گوادر بچانے سیلاب وبارش متاثرین کی فوری مدد کرے۔ مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت گوادربچانے سیلاب وبارش متاثرین کی فوری مدد کرنے پر توجہ دیں بارش نے گوادر سمیت بلوچستان بھر میں بدترین تباہی مچائی ہے۔کوئٹہ سمیت تمام اضلاع میں سخت سردی وبارش میں گیس غائب ،بجلی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی۔استحکام ترقی وخوشحالی کیلئے گڈگورننس کی ضرورت ہے۔بلوچستان کے عوام حقوق ،نوجوان روزگار ،تعلیم سے محروم ہیں جماعت اسلامی حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی اورروزگارکیلئے ہرسطح پر جدوجہد کر رہی ہے ۔نومنتخب ممبران اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،عبدالمجید بادینی اسمبلی میں بلوچستان کے مظلوم ومحروم عوام ،نوجوانوں کے مثالی تواناآوازثابت ہوں گے ۔وفاق کے پی ڈی ایم ٹو حکومت کو بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے میں اخلاص ونیک نیتی کیساتھ کردار ادا کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی عوام کے ووٹوں سے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی کیلئے آئے ہیں گوادر جعفرآباد کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کرکے مسائل کے حل کی راہ ہموارکی انشاء اللہ ہمارے ممبران اسمبلی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرکے دیانت داری ،اخلاص وبے خدمت کے ریکارڈ قائم کریں گے۔ بلوچستان سے غربت بے روزگاری بدعنوانی اوربدامنی کا خاتمہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ملک کے دیگر علاقوں میں موٹروے ،تعلیم وصحت کے مراکزسفرکی جدید سہولیات عوام کو میسرکی جارہی ہے بلوچستان کیوں ترقی وخوشحالی میگاپراجیکٹس ،موٹروے ،ٹرین ،جہازودیگر سستے معیاری جدید سفری سہولیات سے محروم ہیں بلوچستان کی زراعت معیشت تباہ ہوگئی ہے روزگار،تعلیم وصحت کی سہولیات بجلی وگیس سے عوام کو محروم کیے جارہے ہیں۔ناانصافیوں کی وجہ سے محرومیوں ،احساس محرومی ،نفرت وتعصب میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ہر حکومت میں بلوچستان کے عوام کو مایوسی کی طرف دکھیلا جارہاہے دیگر صوبوں میں نئے پراجیکٹس شروع ہورہے ہوتے ہیں عوام کو ریلیف دیا جارہے سستے اشیاء خوردنی ،سستے تنور ،سستے بازار دیے جارہے ہیں علاج وتعلیم کے نئے نئے ادارے بن رہے ہیں جبکہ بلوچستان میں وفاق کی عدم توجہی صوبائی حکومتوں میں شامل پارٹیوں مقتدر قوتوں کی بے حسی غفلت وکوتاہی اوربدعنوانی کی وجہ سے اہل بلوچستان پر خوشحالی ترقی روزگارکے دروازے بند کیے گئے ہیں نئی حکومت عوا م کو امید دلانے کیلئے عوام کی فلاح وترقی ،خوشحالی کیلئے حقیقی منصوبے شروع کریں جھوٹے وعدے جھوٹے دعوئوں سے پرہیز کریں تاکہ نفرت تعصب واحساس محرومی کا خاتمہ ہوجائے بلوچستان کے عوام واقعی حقیقی طور پر جفاکش محنت کش محب وطن اور محب اسلام ہے نہ ترقی سے نفرت کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے ملک ووطن سے بدقسمتی سے ملک وملت دشمن قوتیں بلوچستان کے عوام کو بدنام ورسواکرکے خودبلوچستان کے وسائل سے مالامال ہوکرعوام کو محروم کر دیتے ہیں جماعت اسلامی مجبور محروم عوام نوجوانوں،خواتین وطلباء اور علمائے کیلئے پارلیمنٹ سمیت ہر جگہ توانا مخلصانہ آوازبنے گی انشاء اللہ