پشاور(صباح نیوز) صوبہ خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،۔گورنر کے پی غلام علی نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاس پشاورمیں ہوئی۔حلف برداری کی تقریب سے قبل نگراں وزیراعلی کی جانب سے نگراں کابینہ تحلیل سے متعلق سمری پر گورنر غلام علی نے دستخط کرکے کابینہ تحلیل کرنے کی منظور دے دی۔
حلف برادری کی تقریب میںچیف سیکرٹری، چیف جسٹس ہائیکورٹ، آئی جی پولیس سینیٹر اعظم سواتی اور بابر اعوان کے علاوہ اراکین اسمبلی، اعلی افسران اور پی ٹی آئی کے کارکنان بھی شریک ہوئے۔۔گزشتہ روز ووٹنگ کے دوران قائدِ ایوان منتخب ہونے کے لیے علی امین کے حق میں 90 جبکہ مخالف امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن کے عباد اللہ خان کو ارکان نے 16 ووٹ دیے تھے۔
آزاد حیثیت میں ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن میں کامیاب علی امین گنڈا پور کو سنی اتحاد کونسل کی حمایت حاصل تھی جبکہ عباد اللہ خان کو پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی حمایت حاصل تھی۔صوبائی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ انہیں آزاد حیثیت سے منتخب ہونے کا دکھ ہے۔انہوں نے 9 مئی کے پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں اپنے ملوث نہ ہونے کی دلیلیں دیتے ہوئیپولیس حکام کو الٹی میٹم بھی دیا تھا کہ جو لوگ ملوث نہیں ان کیخلاف ایف آئی آر اگلے ایک ہفتے میں ختم کی جائیں۔