آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں وارڈ ز کی سطح پر جماعت اسلامی کا مضبوظ نظم قائم کیا جائے گا. ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی آزاد خطوں میں زندگی کے ہر طبقہ فکر تک دعوت پہنچاکر حقیقی تبدیلی لائے گی،گراس روٹ لیول تک جماعت اسلامی کو مضبوط کیاجائے گا،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں وارڈ ز کی سطح پر مضبوظ نظم قائم کیا جائے گا،جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیرکو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ کے کردار کو بحال اور فعال کرنے کے لیے حقیقی کردار ادا کرے گی،جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں کو باہم مربوط کرکے تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے کردار اد اکرے گی،ظلم کے نظام کو ختم کر کے آزا دخطوں میںا للہ کے دیے وئے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردار ہے،ہمارے سارے مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے،

ان خیالا ت کااظہارانھوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں افتتاحی سیشن سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امراء عبدالرشید ترابی ،سردار اعجازافضل خان ،سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان ،نائب امراء گلگت بلتستان کے امیر سمیت امراء اضلاع نے خطاب کیا،اجلاس میں سابقہ کام جا ئزہ لیاگیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے کہاکہ اقامت دین کی جدوجہد کررہی ہے ،اللہ کی دھرتی پر اللہ کے دین کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے،آج اللہ کا دین مغلوب ہے جس کی وجہ سے پوری امت مسائل کا شکار ہے،اللہ کے دین کی قائم اور غلبے کی جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اللہ تعالیٰ نے انبیاء اسی لیے بھیجے تاکہ وہ اللہ کی مخلوق کو اللہ کا پتہ دیں او ردین غالب کریں،انسانوں کی دنیا اور آخرت میں سرخروئی کا واحدراستہ  اللہ کے اور اللہ کے رسول ۖکے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنا ہے،جماعت اسلامی نے جب اس مشن کو شعور ی طور پراختیار کرلیا ہے تو پھر جان مال اور وقت اس کام میں لگائے جان مال او روقت لگائے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی ہمیں اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا،پوری اسلامی تاریخ او رانبیاء کی زندگیوں کو دیگھیں تو وہ جدوجہد سے عبارت ہیں اللہ نے اپنے راستے میں جدوجہد کرنے والوںکو کامیاب کیا ہے۔جماعت اسلامی بھی کامیاب ہوگی۔