اسلام آباد/کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ، چاغی اور دالبندین ،نوکنڈی سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
مستونگ شہر اور گردونواح میں رات گئے تیز بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے،بارش سے کچے مکانات کو نقصان کا اندیشہ ہے،واشک اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔خاران و گردونواح میں بھی گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم اور 2 مارچ کو اسلام آباد، مری، گلیات، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ۔