اسلام آباد (صباح نیوز)جے یو آئی کے سربراہمولانا فضل الرحمان کو منانے کے لئے متوقع حکمران اتحاد کے رہنما ملنے پہنچ گئے نامزدوزیراعظم کا پیغام پہنچایا ۔ن لیگ، پیپلزپارٹی، ق لیگ، باپ، آئی پی پی کے وفد نے سربراہ جے یوآئی(ف) سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔
اتحادی جماعتوں میں احسن اقبال، ایاز صادق، سعد رفیق، رانا تنویر، یوسف رضا گیلانی، خورشیدشاہ، نوید قمر ، خالد مگسی، سینیٹر عبدالقادر، آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان شامل تھے اسی طرح ق لیگ کے سالک حسین وفد میں شامل تھے۔ مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی