مولاناعبدالحق ہاشمی کی صدارت میں جماعت اسلامی بلوچستان کے مجلس عاملہ کا خصوصی اجلاس

کوئٹہ(صباح نیوز)مولاناعبدالحق ہاشمی کی صدارت میں جماعت اسلامی بلوچستان کے مجلس عاملہ کا خصوصی اجلاس ،نومنتخب ممبران اسمبلی وذمہ داران کی شرکت ۔حکومت سازی ودیگر تنظیمی سیاسی امور پر مشاورت وفیصلے کیے گئے ۔   امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی،نائب امیر صوبہ وحق دوتحریک کے قائد ممبر صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ ،ممبر صوبائی اسمبلی وصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی نے کہاکہ مسائل کے حل ،حقوق کے حصول کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا گوادر جعفرآباد کے عوام نے جماعت اسلامی کو سرخروکیا گوادروصوبے کے دیگر علاقوں میں بارش و سیلاب نے تباہی مچادی ہے حکومت اور ادارے ریلیف ورک میں بہتری وتیزی لے آئیں ۔شدید بارش سخت سردی میں گیس وبجلی کا غائب ہونا لمحہ فکریہ ہے بلوچستان میں وعدوں ودعوئوں کے بجائے اخلاص کیساتھ عملی کام کی ضرورت ہے ۔

نومنتخب ممبران اسمبلی عوام کے توقعات پر پور ااترنے ،مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کیلئے مشاورت سے مخلصانہ و بھر پور کوشش کریں گے ۔  ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں جماعت اسلامی بلوچستان صوبائی مجلس عاملہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کیا اجلاس میں نومنتخب ممبران اسمبلی نائب امیر صوبہ وحق دوتحریک کے قائد مولاناہدایت الرحمان بلوچ ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی ،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ ،نائب امراء بشیراحمدماندائی ،حافظ محمد اسماعیل مینگل ،مولانامحمد ایوب منصور،امیر ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی ،عبدالشکور شاکر ،نورالدین غلزئی ،مولانا محمدعارف دمڑ،عبدالولی خان شاکر ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر8فروری انتخابات کاجائزہ ،مذاکراتی کمیٹی کی رپورٹ ،گوادروصوبہ کے دیگر اضلاع میں حالیہ سیلاب وبارش سمیت بلوچستان کے دیگر تنظیمی سیاسی علاقائی صورتحال ومسائل اورحل پر مشاورت وگفتگوہوئی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے کہاکہ جماعت اسلامی کو اللہ رب العزت نے بلوچستان کے مشرق ومغرب گوادروجعفرآباد سے کامیاب کرکے عوام کی خدمت کا موقع دیا بلوچستان کے مشرق ومغرب سے کامیابی اہل بلوچستان وعوا م کیلئے نیک شگون ثابت ہوگا ۔ الحمداللہ عوام الناس نے ووٹ اور نوٹ کی صورت میں امانتیں دیکرجماعت اسلامی کو سرخرو کر دیا عوام کا امتحان ختم جبکہ جماعت اسلامی اور ان کے ممبران اسمبلی کاامتحان شروع ہوگیا ہے ۔ہم اسمبلی میں بلوچستان کے عوام کی نمائندگی کرکے مظلوموں کیلئے توانا آوازبنکر حقوق حاصل کرنے اورمسائل حل کرنے کیساتھ نفاذ اسلام کی بھرپور کوشش کریں گے جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی وذمہ داران اپنے آپ کو خدمت اور احتساب کیلئے ہر وقت پیش کریں گے ۔ٹھیکیداری مفادپرستی کے نظام کے عوامی مسائل کے حل ،سادگی وقناعت اور خدمت کا بہترین اسلامی نظام کے تحت کام کریں گے ۔

گوادر وجعفرآباد کے عوام کے منتخب نمائندگا ن اسمبلی میں انشاء اللہ پورے بلوچستان کے مظلوم عوام کی بہترین نمائندگی کرکے دیانت واخلاص کیساتھ کام کریں گے۔اکثر پارٹیوں ونمائندوں کا ہم سے رابطے ہیں۔جماعت اسلامی کے منتخب ممبران اسمبلی اللہ کی تائید ونصرت اور عوام الناس کی مدد سے بلوچستان کے مظلوم عوام نوجوان اور علمائے کرام سمیت ہر طبقہ فکر کیلئے کام کریگی اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموارظلم وجبر لاقانونیت بدعنوانی اوربدامنی کاخاتمہ کرنے میں اہم کردار اداکریں گے ۔ دیانت سے بلاتفریق خدمت ،خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے اور مشاورت خدمت ہماری ترجیحات ہوگی اب مخلصین ،اتحاد ویکجہتی اورخدمت کا دورآیا ہم دین کے نام پر خدمت کے نام پر لوگوں کو متحد کریں گے ہم ایسی دیانت داری و اخلاص اورنیک نیتی سے بہترین خدمت کرکے بلوچستان کے عوام کو دیانت دارانہ نظام دیں گے جماعت اسلامی کے ممبران عوام کے تعاون اور اللہ کی تائید ،حمایت ونصرت منتخب ہوئے ہم بلوچستان کے مظلوموں کی نمائندگی کریں گے سڑکوں میں جدوجہد کے بعد اب پارلیمان میں جدوجہد کریں گے