فوری طور پر خانوزئی دھماکے کے لواحقین وزخمیوں کو معاوضہ ،جی آئی ٹی بناکر تحقیقات کرکے لواحقین واہل علاقہ کو باخبر ومطمئن کیا جائے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت فوری طور پر خانوزئی دھماکے کے لواحقین وزخمیوںکو معاوضہ ،جی آئی ٹی بناکر تحقیقات کرکے لواحقین واہل علاقہ کو باخبر ومطمئن کیا جائے ۔متنازعہ الیکشن،نتائج تبدیل،کرپٹ لاڈلوںکومسلط کرنے قوم کے ووٹوں سے منتخب ہونے والوں کو ہارنے کے نقصانات پوری قوم اورفوائدوہی پرانے نااہل ناکام مسلط طبقات اُٹھائیں گے ۔انتخابات کوکاروبار بناکر اربوں کمانے والے عوام،پارلیمنٹ ،سیاست اورجمہوریت   کے دشمن ہیں۔ دھاندلی سے بنی نئی حکومت اے پی ڈی ایم پارٹ ٹوہے جو مہنگائی ،سودی قرضے وغربت اوربدعنوانی وبدامنی بڑھاکرملک وقوم کیلئے مستقل دردسراوربہت بڑاناسوربنے گا ۔

اپنے جاری بیان میں  انہوں نے کہاکہ گوادر وجعفرآبادانتخابات میں جماعتِ اسلامی کی پیش رفت کے ثمرات سے قوم مستفید ہوگی بلوچستان میں دو توانا آوازپوری قوم کی آوازہوگی ۔کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر ہارے ہوئے مسترد لوگوں کو جیواکر عوام کیساتھ دھوکہ کیا گیا ہم عوامی مینڈیٹ کو جعلی نتائج سے تبدیل کرنے کے دھاندلے کو مسترد کرتے ہیں۔جعلی حکومت عوام کی خدمت نہیں کر سکتی یہ لوگ پھر قوم کو بڑی مصیبت میں ڈال پریشان کرکے خودمالا مال ہوں گے ۔باریا ں تبدیل کرنے والوں نے پھر خفیہ قوتوں کیساتھ ملکرعوام کو دھوکہ دیا ۔دونمبری،دھاندلی ،دھوکہ سے جیتنے والے بھی خیر نہیں منائیں گے بلکہ قوم کی بدعائیں ان کے سکون چھین لیں گے۔

جماعت اسلامی عوامی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتی ہے نتخابات میں مسلسل دھاندلی،مداخلت ،ہیروکو زیرواور زیروکو ہیروبنانے کا عمل عوام کا انتخابات پر بھروسہ واعتماد کو کمزور اور اداروں کو تباہ کررہا ہے۔ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے عوامی اعتماد کی بحالی اور غیرجانبدارانہ انتخابات ہی واحد حل ہے۔ گوادر،جعفرآباد میں جماعتِ اسلامی کی جیت مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،عبدالمجید بادینی وکارکنان کی مسلسل محنت اور بلوچستان کے عوام کا بڑا اعتماد ہے۔ اِن شاء اللہ مولانا ہدایت الرحمن اور انجینئر عبدالمجید بادینی قومی سیاست اور بلوچستان کے عوام کی بہترین خدمت کریں گے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی انتخابات اور انتخابات کے بعد نوراکشتی سے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

پی پی پی، مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم کی سیاسی جان اقتدار کے طوطے میں ہے۔ یہ ہر قیمت پر ہر رُسوائی کے ساتھ پاورشیئرنگ کریں گی۔ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت ملک کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت تھی جو اب پی ڈی ایم ٹو میں بدل کر پھر عوام کی ارمانوں وخواہشات کا قتل کریگی۔ ملک و مِلت کی بہتری کے لیے ممکنہ انتحادی حکومت کو کرپشن، مفادات، بدانتظامی کو ترک کرکے گُڈ گورننس کے اقدام کرنا ہونگے، وگرنہ عوام بیدار ہیں، عوام اپنے ہر مجرم سے انتقام کے لیے تیار ہیں۔ عوام پاکستان کا استحکام اور کامیابی چاہتے ہیں۔

میاں نواز شریف، آصف علی زرداری اور خالدمقبول عوامی مزاج اور حالات کا رُخ جانیں، اُن کے پاس دو آپشن ہیں کہ باہمی بلیک میلنگ ختم کریں اور حکومت سازی کریں یا پھر اگر اُن کا ضمیر جاگ جائے تو دھاندلی زدہ نشستیں چھوڑدیں اور عوام کے 8 فروری رات 10 بجے تک کے حقیقی مینڈیٹ کو تسلیم کریں اور اپنی شکست کو تسلیم کرکے عوامی مینڈیٹ کی اکثریت کا حکومت بنانے کا حق تسلیم کریں۔ جعلی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا گٹھ جوڑ نہیں چلے گا