کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28فروری کو طلب کر لیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے طلب کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28فروری سہ پہر 3بجے طلب کیا گیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔