کھاد کی ذخیرہ اندوزی پر تین دکانیں سیل


فیصل آباد(صباح نیوز)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نعمان علی نے کھاد کی ذخیرہ اندوزی پر تین دکانوں کو سیل اور دو دکانداروں کو گرفتار اور ان کے خلاف مقدمات درج کراد یے۔

انہوں نے اطلاع ملنے پر گڑھ فتح شاہ میں دکانوں پر کھادکی قیمت کو چیک کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزی پر ایکشن لیا۔

انہوں نے کھادکی دکانوں پر فروخت کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور ذخیرہ کیا گیا سٹاک قبضہ میں لیکر مقررہ نرخ 1768روپے کے حساب سے فروخت کرادی۔