آبی ذخائر کی بروقت تکمیل تحفظ خوراک کو یقینی بنانے کیلئے ناگزیر ہے،وزیراعظم


اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانی کے ذخائر کی بروقت تکمیل اور زرعی زمین کی کاشتکاری خوراک کے تحفظ کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

وہ جمعرا ت کے روز اسلام آباد میں ملک کے آبپاشی نظام کے بہتر بنانے کے حوالے سے مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پانی کے ذخائر کے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں صوبوں کو پانی کی درست تقسیم، نہری نظام میں پانی کی صورتحال اور بنجرزمین کو قابل کاشت بنانے کے طریقوں کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت خوراک کے تحفظ کو ترجیح دینے کے حوالے سے وزیراعظم کے وژن کے مطابق جدید زرعی منصوبے پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے