اسلام آباد(صباح نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 99 پیسے کمی کردی۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی گزشتہ مالی سال کے پہلی سہہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس کا اطلاق فروری، مارچ اور اپریل 2021 کے بلوں پر ہوگا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا