اوکاڑہ (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ڈی اے پی اور یوریا کھاد کاشتکاروں کو نہ دینا حکمرانوں کی بھونڈی سازش ہے، کھاد لینے کے بہانے قطار میں کھڑے کسانوں پر لاٹھی چارج کرنا انتہائی شرمناک واقعہ ہے۔
اِن خیالات کا اِنہوں اوکاڑہ میں صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ضلعی صدر پی پی پی چوہدری سجاد الحسن، انفارمیشن سیکرٹری ملک شاہد سلیم نوناری ،سلمان قریشی ،سابق اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اظہار الحق طور ایڈوکیٹ اور سہیل یوسف زئی کے علاوہ عہدیداروں کی کثیر تعدادموجود تھی۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اگر آج سیاستدان جمہوریت کا راگ لاپتے ہیں تو صرف پی پی پی کی وجہ سے کیونکہ پی پی پی نے جمہورت کے درخت کو خون دیا ، عمران خان کیا جانے جمہورت کس باغ کی مولی ہے، مو جودہ حکمرانوں نے کاشتکاروں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے کسانوں کو ڈی اے پی کھاد اور یوریا کھاد کاشتکاروں کو نہ دینا حکمرانوں کی بھونڈی سازش ہے کسانوں کوکھاد لینے کے بہانے قطار میں کھڑے کسانوں پر لاٹھی چارج کرنا انتہائی شرمناک واقعہ ہے وہ بھی اوکاڑہ میں ۔پاکستان پیپلز پارٹی ہر گز ایسا نہیں ہو نے دیگی زراعت ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، نااہل حکمران ملک کو فاقہ کشی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ یہ ثابت کرے گا کہ کسان حکمرانوں کے ساتھ نہیں ، ہم اپنے طور اپوزیشن کا کرداراداکر ہی ہے، پی ٹی آئی بلاجوازالزام تراشی کر رہی ہے ایک سوال کا جوب دیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے تنظیمات سے لوگ آتے جاتے رہے ہیں میں اپنے آپ کو آج بھی فخرہے کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا کار کن ہوں۔