احمدیار(صباح نیوز ) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ کماد کی فصل فروری کے پہلے ہفتہ سے مارچ کے وسط تک کاشت کریں اور کاشت کیلئے صحت مند اور بیماریوں سے پاک بیج کا استعمال کیا جائے کمادکی گری ہوئی فصل کا بیج ہرگز استعمال نہ کیا جائے اوربیج کو پھپھوندی کش زہر کے محلوں میں بھگو کر کاشت کیا جائے.
انہوں نے کہا کہ کماد کی سفارش کردہ اقسام کا بیج استعمال کیا جائے اور کمادکی اگیتی تیارہونے والی اقسام سی پی77-400 ،سی پی72-2086 ،سی پی43-33 ،سی پی ایف243 ،ایچ ایس ایف240 اور درمیانی تیارہونے والی اقسام ایس پی ایس جی26 ،ایس پی ایف213,245 اور پچھیتی تیارہونے والی قسم سی اوجے84 کاشت کی جائے ۔