نئی دہلی (صباح نیوز)جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوران زلت آمیز شکست کھانے والی بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ویرات کوہلی نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے کپتانی کی، ہرچیزکے اختتام کا وقت آتا ہے، میری کپتانی کے اختتام کا وقت بھی آ گیا ہے۔ روہت شرما ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بہتر کپتان ثابت ہوسکتے ہیں۔
ویرات کوہلی نے اپنے ٹویٹر پر سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی، روی شاستر سمیت دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا۔دوسری طرف بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کے ٹیسٹ قیادت سے استعفی کے اعلان پر کہا ہے کہ ویرات کوہلی کو ان کی قابل تعریف قائدانہ خصوصیات کے لیے مبارکباد دیتے ہیں، انہوں نے 68 میچوں میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 40 میچز میں جیت حاصل کی اور سب سے کامیاب کپتان رہے ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران بھارتی ٹیم کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تین میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم نے 2-1 سے فتح حاصل کی تھی،خیال رہے کہ گزشتہ برس روہیت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ محدود طرز کی کرکٹ کا کپتان مقرر کیا گیا تھا